امریکہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرے، صدر ِ فرانس

صدر ماکرون نے 8 تا 10 جنوری دورہ چین کے دوران ایجنڈے میں آنے والے شمالی کوریا کی پیش رفت کے حوالے سے ٹرمپ  کو آگاہی کرائی

امریکہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرے، صدر ِ فرانس

صدرِ فرانس امینول  ماکرون نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران  کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر کار بند رہنے کی اپیل کی ہے۔

فرانسیسی ایوان صدر سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق دونوں  سربراہان نے ایران   کے ساتھ 2015 میں  طے پانے والے جوہری معاہدے اور شمالی کوریا کے معاملات  کو زیر غور لائے جانے والی ٹیلی فونک ملاقات   سر انجام دی۔

صدر ِ فرانس نے اس دوران کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر  پور طرح عمل درآمد  کو پر عزم طریقے سے جاری رکھا جانا  چاہیے اور اس پر  دستخط کرنے والے فریقین کو اپنے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

 صدر ماکرون نے 8 تا 10 جنوری دورہ چین کے دوران ایجنڈے میں آنے والے شمالی کوریا کی پیش رفت کے حوالے سے ٹرمپ  کو آگاہی کرائی۔

 ماکرون نے بتایا کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے  درمیان  حالیہ ایام میں بحال ہونے والا رابطہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔



متعللقہ خبریں