امریکی تعاون ضروری ہے مگرملکی آئین و قوانین پر سودا منظور نہیں: چاوش اولو

زیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے تعاون ضرور کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اپنے قوانین  کو دیگر ممالک کی منشا٫ کےمطابق  ترتیب دیں

امریکی تعاون ضروری ہے مگرملکی آئین و قوانین پر سودا منظور نہیں: چاوش اولو

وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  پرتگالی   ہم منصب   آگسٹو سانتوس سلوا  سے انقرہ میں ملاقات کے بعد  منعقدہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

 ترک وزیر خارجہ نے  گزشتہ دن  امریکہ سے آئے وفد  سے کی  گئی ملاقات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ  ہمارے آئین ،قوانین اور علاقائی سالمیت کے بر خلاف   تجاویز  قبول نہیں  ،ہم امریکہ سے تعاون ضرور کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم اپنے قوانین  کو دیگر ممالک کی منشا٫ کےمطابق  ترتیب دیں ۔

   جناب چاوش اولو نے   شمالی عراقی ریفرنڈم کے بارے میں کہا کہ  وہاں کی انتظامیہ نے ہماری  پیشکش پر کان نہیں دھرے جس کا نتیجہ  کرد گروہوں کے درمیان   اختلافات  کی صورت میں نظر آ رہا ہے اور عراق کی  موجودہ  سیاسی صورت حال  اس وقت  بحران کا شکار ہے ۔

 



متعللقہ خبریں