کھیلوں کی دنیا 23

ٹینس اور فٹ بال کے سنسی خیز مقابلے

کھیلوں کی دنیا 23

رولانڈ گیروس کے سنسنی خیز مقابلے جہاں  جاری ہیں وہیں  فٹ بال چیمپیئنز لیگ  کا فائنل بھی اپنا رنگ دکھا گیا جس میں  ریئل میڈریڈ نے بارہویں بار یہ کپ  اپنے نام کیا ۔

فٹ بال  کا ہیجان  لیگ مقابلوں سے  چیمپیئنز لیگ کے فائنل کی جانب رخ موڑ گیا  جس میں  ہووینٹس اور ریئل میڈریڈ آمنے سامنے آئے۔ دونوں ٹیموں میں چوٹی کے فٹ  بالرز موجود تھے  جس سے  تماشائیوں کو سخت مقابلے کی بھی توقع تھی مگر  ایسا نہ ہوا اور اس  میچ میں ریئل میڈریڈ  نے  1  کے مقابلے میِں 4 گولوں سے یہ کپ حاصل کیا ۔

ریئل میڈریڈ سن 1956 سے منعقدہ ان مقابلوں کا پہلا میزبان کلب تھا  جنہیں پہلے چیمپیئنز کلب کا نام دیا جاتا تھا۔اس کلب نے  ہووینٹس کو ہراتے ہوئے اب یہ کپ 12 ویں بار اپنے نام کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی یہ کپ ریئل میڈریڈ نے ہی حاصل کیا تھا۔حالیہ کپ کی خاص بات  یہ ہے کہ  اس میں  رونالڈو نےاپنے  کیرئیر کے  600 گول بھی مکمل کیے ۔

جہاں تک ہووینٹس کا سوال ہے تولگتاہے کہ  اس کلب کی قسمت میں   ریئل میڈریڈ کے ہاتھوں فائنل میں ہارنا ہی لکھا ہے کیونکہ یہ اس کی  ساتویں شکست تھی۔

رولانڈ گیروس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے جس میں  گرانڈ سلام کی سابقہ چیمپیئن سمانتھا  اسٹوسر،گابرینہ موگورُوُزا اور وینس ویلیئمزجیسی ٹینس  کھلاڑیوں کو  اپنی  نو آموز حریف کھلاڑیوں  کے سامنے ہار سے دوچار ہونا پڑا جس کا مطلب یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں  تجربہ کار  کھلاڑیوں کو تماشائی کورٹ میں نہیں دیکھ سکیں گے۔

مردوں کے مقابلے میں اینڈی مرے ،اسٹان وارینکا ،نوواک  یوکوویچ اور رافیل نادال فائنل کی جانب پہنچنے کی کوشش میں ہیں جبکہ  راجر فیڈریر ،سیرینا ویلیئمز اور ماریہ شراپواکورٹس سے باہر ہیں  جس سے تماشائیوں کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یورپ   میں فرنچ باسکٹ بال ٹور  کے مقابلے یکم جولائی سے جرمن شہر ڈسل ڈورف میں شروع ہو رہےہیں جس کے20 مراحل ہونے جن کا  اختتام 23 جولائی کو پیرس میں ہوگا۔

بائیسکل دوڑ  کی خبر  ایڈی  مرکس کے حوالے سے ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ  اس افسانوی سائیکل سوار  کے نام سے سن 2019 میں فرنچ بائسکل ٹور کا آغاز  اُن   کے آبائی ملک بیلجیئم سے شروع ہوگا ۔

 ایڈی مرکس کو  مسلسل 5 بار فرنچ بائیسکل ٹور جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

این بی اے باسکٹ بال  لیگ کے فائنلز  کا آغاز ہو گیا  ہے جس کےپہلے میچ میں گولڈن اسٹیٹ واریئرز  نے 91 کے مقابلےمیں کلیو لینڈ کاوالیئرز کے 113 پوائنٹس سے ہرا دیا  اور  0 -1  سے برتری حاصل کی ۔

 ترک اسپورٹس ٹوتو سپر لیگ  میں بیشیک تاش  کو کامیابی ملی  جس نے   غازی آنتیپ کلب کو  ہراتےہوئے سپر لیگ کپ حاصل کیا ۔

 

  

 



متعللقہ خبریں