فرانسیسی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر صدر ممنون حسین کا اظہار تشکر

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے انتہائی مختصر مدت میں دہشت گردی پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے

فرانسیسی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر صدر ممنون حسین کا اظہار تشکر

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جن سے فرانس کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین تھائرے فلم لین کی سربراہی میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر فرانس کے سفیر، اعلیٰ حکام اور فرانس کی 16 بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔

 صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے انتہائی مختصر مدت میں دہشت گردی پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی مستقبل شاندار ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستا ن کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس کے علاوہ محفوظ سرمایہ کاری کےلئے موثر قوانین بنائے گئے ہیں۔

فرانس پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین  تھائرے فلم لین نے کہاہے کہ متعددفرانسیسی کمپنیوں نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں  گہری دلچسپی ظاہرکی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوطرفہ تعاون کے سلسلے میں زراعت، خوراک کومحفوظ بنانے، پن بجلی، قابل تجدید توانائی، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، مائع قدرتی گیس ذخیرہ کرنے سمیت دیگرشعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے  کہاکہ اُن کے دورہ پاکستان کامقصد یہاں کاروباری مواقع اور  سرمایہ کاریکے امکانات کاجائزہ لیناتھا۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ ایک عظیم منصوبہ ہے اور پاکستان  کے ساتھ تعاون میں اضافے کیلئے یورپ بھی اس منصوبے میں  سرمایہ کاریکرسکتاہے۔

دریں اثناء پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین تھائرے فلم لین کی زیرصدارت ایک وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا کہ پاکستانی منڈی میں وسیع ترکاروباری مواقع اور سرمایہ کاریکیلئے پُرکشش مراعات موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانفرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں ای کامرس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، نقل وحمل اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے کاروباری مواقع کی تلاش کے حوالے سے پاک فرانس کانفرنس بلانے کی بھی تجویز پیش کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کافروغ یقینی بنایاجاسکے۔
تھائرے فلم لین نے اس موقع پر کہاکہ وفد زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں  سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی  رکھتاہے۔



متعللقہ خبریں