عدم استحکام کاشکارتحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوراکرتے دکھائی نہیں دیتی: سابق وزیراعظم خاقان عباسی

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔ عوام  کو اس بات کا یقین ہو چلا ہے کہ تحریک انصاف میں حکومت کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے

عدم استحکام کاشکارتحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوراکرتے دکھائی نہیں دیتی: سابق وزیراعظم خاقان عباسی

پاکستان کے سابق   وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، عدم اعتماد کی تحریک پر ابتک کوئی مشاورت نہیں ہوئی، سرکار اعتماد کھوچکی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔

عوام  کو اس بات کا یقین ہو چلا ہے کہ تحریک انصاف میں حکومت کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے اور حکومت  فیصلے کرتے  وقت ہمیشہ ہی تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہے اور کئی بار  حکومت فیصلہ کرنے کے بعد  عوامی دباو میں آکر  اپنے فیصلے  کو بھی تبدیل کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے آپ پر ہی اعتماد نہیں تو  بھلا یہ کیسے  اپنے اقتدار کو جاری رکھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا عدم اعتماد کا آپشن اپوزیشن کے پاس ہوتا ہے، تاہم کوئی مشاورت نہیں ہوئی، آصف زرداری صاحب کا اپنا خیال ہے، نواز شریف تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ میں بغاوت کی کارروائی کیلئے کیس میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔



متعللقہ خبریں