پاکستان، عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب

رائے شماری  میں اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ جب کہ آغا سید لیاقت علی کو صرف 13 ووٹ ملے

پاکستان، عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے  رکنِ صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو واضح اکثریت کے ساتھ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ منتخب ہوگئے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں (ق) لیگ کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے امید وار آغا لیاقت کے درمیان مقابلہ ہوا۔

رائے شماری  میں اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ عبدالقدوس بزنجو کو 41 ووٹ ملے جب کہ آغا سید لیاقت علی کو صرف 13 ووٹ ملے جب کہ 11 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ  65 رکنی ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے لیے 33 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو کو اپوزیشن اتحاد کی حمایت حاصل تھی جس میں جمعیت علمائے اسلام ، بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد اسمبلی کے سامنے  خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس بنا پر اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گیے اور سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔



متعللقہ خبریں