فیتو تنظیم کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی ترکی قدر کرتا ہے:ترک وزیراعظم

وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے  کہا ہے کہ پاکستان نے فیتو تنظیم کے خلاف انتہائی موثر اقدامات اٹھائے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔

فیتو تنظیم کےخلاف پاکستان کی کوششوں کی ترکی قدر کرتا ہے:ترک وزیراعظم

 وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے  کہا ہے کہ پاکستان نے فیتو تنظیم کے خلاف انتہائی موثر اقدامات اٹھائے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔

انہوں نے   اس بات کا اظہار  ڈی ایٹ اجلاس میں شرکت کی غرض سے    استنبول میں موجود پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے  ملاقات کے دوران کہی ۔

انہوں نے  یقین ظاہر کیا کہ  پاکستان کی ثابت  قدمی فیتو تنظیم کی ممکنہ باقیات  کو   بھی جلد  ختم کر دے گی ۔

وزیراعظم یلدرم نے  گزشتہ دنوں  پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے  میں  ہلاک ہونے والوں کےلیے دعائے مغفرت     اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے  دعا کی ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان  مشکل حالات  اور    قومی مسائل کے حل  کےلیے مشترکہ یک جہتی   کا جذبہ  موجود رہا ہے ۔

اس موقع پر پاکستانی  وزیراعظم نے بھی  کہا کہ ان  بردرانہ  اور دیرینہ تعلقات  کو ہر شعبے میں  فروغ دینا ہماری ذمے داری  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں