ہم نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے:  نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہم نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے:  نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے نیب کے تین ریفرنسز کیخلاف آئینی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے نیب ریفرنسز کے خلاف آج درخواست دائرکی جا سکتی ہے۔درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا جائے گا۔

درخواست کے ابتدائی مسودے کے مطابق نیب نے مختلف اثاثوں پراحتساب عدالت میں تین ریفرنسزدائر کئے، نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنسزایک فائل ہوتا ہے اور نیب کی جانب سے مختلف اثاثوں پرتین الگ الگ ریفرنسز دائر کرنے کا جواز نہیں۔

ابتدائی مسودے میں مزید کہا جائے گا کہ نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصورہوتا ہے جس کے باعث نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔



متعللقہ خبریں