یمن: سرکاری فوج کا سعودی سرحد کے قریب بعض دیہاتوں پر قبضے کا دعوی

یمن میں حکومت نواز ملیشیا نے  سعودی سرحد کے قریب  واقع بعض دیہاتوں پر قبضے کا  دعوی کیا ہے جس کے جواب میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں

یمن: سرکاری فوج کا سعودی سرحد کے قریب بعض دیہاتوں پر قبضے کا دعوی

 یمن میں حکومت نواز ملیشیا نے  سعودی سرحد کے قریب  واقع بعض دیہاتوں پر قبضے کا  دعوی کیا ہے۔

 عسکری ذرائع کےمطابق ، سرحدی محافظوں نے  حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر  حملہ کرتےہوئے  السعدہ  نامی ضلعے کے بعض  دیہاتوں   پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے  جس کے جواب میں حوثیوں نے  سعودی سعودی عرب کے بعض فوجی اڈوں   اور  شہری آبادی پر  حملے کرنا شروع کر دیئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  سرکاری فوج اور حوثیوں کے درمیان  ہونے والی جھڑپوں میں   طرفین کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا  ہے۔



متعللقہ خبریں