سابق ایرانی صدر کے نائب کو جیل اور کوڑوں کی سزا

مجرم پر خرد برد کرنے کا الزام تھا، پولیس نے بقائی کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا ہے

سابق ایرانی صدر کے نائب کو جیل اور کوڑوں کی سزا

ایران کے سابق صدر  محمود  احمدی نژاد کے نائب   حامد بقائی  کو  بد عنوانی کرنے کے جواز میں  سنائی گئی  15 سالہ جیل اور کوڑوں کی سزا کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جس کے بعد بقائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی  خبر ایجنسی میزان  سے انٹرویو میں  تہران عدلیہ کے  صدر غلام حسین  اسماعیلی  نے اعلان کیا ہے کہ  "بد عنوانی " سے متعلق  عدالتی کاروائی میں  اپیل  کورٹ نے  بقائی کی  نظر ثانی کی  درخواست کو مسترد کرتے ہوئے  فوجداری عدالت کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق نائب ِ صدر بقائی کو 15 سال  کی  جیل اور کوڑوں کی سزا کے علاوہ  جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں