یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ داعش مکمل طور پر ہزیمت کا شکار ہوچکی ہے: ٹلرسن

کویت میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے وزارتی اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے باور کرایا کہ لڑائی کی مرکزی کارروائیوں کے اختتام کا یہ مطلب نہیں کہ داعش مکمل طور پر   شکست سے دوچار ہو چکی ہے

یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ داعش مکمل طور پر ہزیمت کا شکار ہوچکی ہے: ٹلرسن

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ داعش  لیبیا، افغانستان اور فلپائن میں بغاوت کی تحریک کا رُوپ دھارنے کے لیے کوشاں ہے۔

کویت میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے وزارتی اجلاس کے دوران ٹلرسن نے باور کرایا کہ لڑائی کی مرکزی کارروائیوں کے اختتام کا یہ مطلب نہیں کہ داعش مکمل طور پر   شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش تنظیم کے لیے مالی امداد  اور بھرتیوں پر روک لگانے کےلیے  کوششیں جاری رکھنا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شام کے شمال مغرب میں حالیہ پیش رفت کے حوالے سے ہمیں ترکی کے تمام سلامتی سے متعلق  خدشات کا  ادراک ہے ۔

 علاوہ ازیں ،ٹلرسن نے شام میں آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اضافی طور پر 20 کروڑ ڈالر پیش کرنے کا اعلان کیا۔

 



متعللقہ خبریں