اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی 36ایکڑ زرعی آراضی کو قبضے میں لینے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے زیر تسلط دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 36ایکڑ زرعی آراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی 36ایکڑ زرعی آراضی کو قبضے میں لینے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے زیر تسلط دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 36ایکڑ زرعی آراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

اردن وادی میں یہودی آباد کاری ادارے کے سربراہ موتاز بشارا نے کہا ہے کہاسرائیل نے آج اردن وادی کے بادارہ علاقے میں بسنےوالے کسانوں کی 36 ایکٹر زمین پر قبضہ کر لینے کا اعلان کیا ہے ۔ اسرائیل کی طرف سے قبضے میں لی جانے والی آراضی کے مالکین فلسطینی کسان ہیں ۔فلسطینی کسانوں کے پاس زمینوں کی رجسٹریاں موجود ہیں اور وہ کئی برسوں سے یہاں آباد ہیں  اور  کاشت کاری کر رہے ہیں ۔ اسرائیل  کا  ان زمینوں کو قبضے میں لینے کا مقصد فلسطینوں کو علاقے سے باہر نکالنا ہے ۔اس علاقے میں تقریباً دس ہزار فلسطینی آباد ہیں  اور وہ زراعت اور گلہ بانی پر گزارہ کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے اردن وادی کے 80 فیصد علاقے پر غیر قانونی طور پر  21 یہودی بستیوں قائم کر رکھی ہیں ۔



متعللقہ خبریں