"ہمت مرداں مدد خدا"99 سال کی عمر میں تیراکی کا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا

آسٹریلوی تیراک جارج کورونزنے 99 برس کی عمر میں کوئنز لینڈ میں ہونے والے مقابلوں میں 50 میٹر تیراکی کا فاصلہ 56.12 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

"ہمت مرداں مدد خدا"99 سال کی عمر میں تیراکی کا عالمی ریکارڈاپنے نام کرلیا

آسٹریلوی تیراک جارج کورونزنے 99 برس کی عمر میں کوئنز لینڈ میں ہونے والے مقابلوں میں 50 میٹر تیراکی کا فاصلہ 56.12 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ میں جاری عالمی مقابلوں میں 100 سے 104 سال کی عمر والے تیراکوں کی کیٹیگری میں جارج کورونز نے 2014ء میں بنائے گئے ریکارڈ کو 35 سیکنڈ کے فرق سے توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

  ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ریکارڈ سے متعلق تفصیلات اسپورٹس گورننگ باڈی کو بھیج دیں جو اس ریکارڈ کی تصدیق کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

 کورونز رواں سال اپریل میں اپنی عمر کی ایک صدی مکمل کرلیں گے۔

جارج کورونز نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خوشگوار لمحہ ہے اور میں فتح کے جذبے سے سرشار ہوں میں نے بھر پور قوت کے ساتھ تالاب  کی دیوار کو چھو کر اپنی فتح کا اعلان کیا، تالیوں کی گونج میں سونے کا تمغہ وصول کرنا میری زندگی کا سب سے انمول لمحہ ہے، عالمی ریکارڈ توڑنے کے احساس نے مجھے پھر سے جوان کردیا ہے۔

کورونز جوانی میں بہترین تیراک ہوا کرتے تھے لیکن مصروفیت کے باعث اپنے اس شوق کو جاری نہ رکھ سکے، ملازمت، کاروبار اور اہل خانہ سے متعلق ذمہ داریوں نے انہیں الجھائے رکھا یہاں تک وہ 80 سال کے ہوگئے۔ انہوں نے اس بڑھاپے میں اپنے شوق کو دوبارہ پروان چڑھانا چاہا اور سو سال کی عمر میں یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب  ہو گئے۔

 



متعللقہ خبریں