ورلڈ ایئر گیمز 2020 کی میزبانی ترکی کرے گا
اولمپکس کے بعد وسیع ترین پیمانے کی شراکت کے حامل ان کھیلوں میں ایک سو سے زائد ملکوں سے 4 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے

2020 ورلڈ ایئر گیمز کا انعقاد ترکی میں ہو گا۔
ترک ہوائی ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ترکی سمیت 7 ملکوں نے اس حوالے سے درخواست دے رکھی تھی ، ضروری جانچ پڑتال کے بعد انٹر نیشنل ایوی ایشن فیڈریشن نے ترکی کو سن 2020 ورلڈ ایئر گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اولمپکس کے بعد وسیع ترین پیمانے کی شراکت کے حامل ان کھیلوں میں ایک سو سے زائد ملکوں سے 4 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔
2020 ورلڈ ایئر گیمز ملکی تعارف کے اعتبار سے حد درجے اہمیت کی حامل ہیں۔ پانچویں ایئر گیمز کا سرکاری سلوگن "مستقبل آسمانوں پر" ہے۔