روہنگیا مسلمانوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے روہنگیا پناہ گزینوں کو فوری طور پر  ایک ارب ڈالرز کی امداد کی ضرورت ہے

روہنگیا مسلمانوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے روہنگیا پناہ گزینوں کو فوری طور پر  ایک ارب ڈالرز کی امداد کی ضرورت ہے۔

ادارے کے مطابق، بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کے لیے رواں  سال  کے دوران ساڑھے 900ملین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

اس عالمی ادارے نے بتایا کہ یہ رقم بنیادی ضرورت کی اشیاء، رہائش اور طبی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔

اس بیان میں واضح کیا گیا کہ مون سون بارشیں شروع ہونے سے قبل ہی تقریباً ایک لاکھ مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جانا ضروری ہے۔

 اندازہ ہے  کہ  میانمار سے فرار ہو کر 10 لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں