متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان پیٹرول کے شعبے میں ایک سمجھوتے اور 4 میمورینڈم آف انڈرا سٹینڈنگ پر دستخط کر دئیے گئے

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان پیٹرول کے شعبے میں ایک سمجھوتے اور 4 میمورینڈم آف انڈرا سٹینڈنگ پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  WAM کی خبر  کے مطابق طے پانے والے سمجھوتے کو تاریخی قرار دیا گیا اور اس پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے ابو ظہبی کے ولیعہد پرنس محمد بن زیاد النیہان اور بھارت کی طرف سے وزیر اعظم نریندرا مودی نے  دستخط کئے۔

سمجھوتے کی رُو سے بھارت کی سب سے بڑی پیٹرول  کی تلاش کی کمپنی انڈین نیشنل پیٹرول اینڈ گیسONGC  ، 599 ملین ڈالر کے شراکتی مارجن کے بدلے میں ابو ظہبی  کے زیریں زاقم  فیلڈ  میں ابو ظہبی نیشنل پیٹرول  کمپنی ADNOC کے پیٹرول کے امتیازی حقوق سے 10 فیصد حصہ وصول کرے گی۔

سمجھوتے کے ساتھ طے پانے والے 4 میمورینڈم آف انڈر اسٹینڈنگ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان شرکت داری اور بعض شعبوں  میں تعاون  کو مضبوط بنانے کے ہدف   کا تعین کیا گیا ہے۔

سمجھوتہ ماہِ مارچ سے نافذ العمل ہو گا اور اس کی مدت 40 سال ہو گی۔



متعللقہ خبریں