میں شمالی کوریائی لیڈر سے ملاقات کروں گا:کم جونگ اُن

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کرنے کو تیار ہیں

میں شمالی کوریائی لیڈر سے ملاقات کروں گا:کم جونگ اُن

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کرنے کو تیار ہیں۔

گزشتہ روز  سیول میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سازگار حالات میں یہ ملاقات ممکن ہےتاہم، انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس تناظر میں ٹھوس نتائج کے خواہش مند ہوں گے۔ مون جے اِن کے مطابق وہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک بنانے اور قیام امن کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 ان دونوں حریف ممالک کے مابین حالیہ رابطے پر چین اور امریکہ سمیت متعدد ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں