کرم ایجنسی: مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے خرلاچی کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک گھر پر میزائل داغے گئے ہیں

کرم ایجنسی: مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک

افغان سرحدی علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں پانچ   عسکریت پسندوں کے  ہلاک ہونے کا  خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 20 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جب کہ حملے میں 6 میزائل داغے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے خرلاچی کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک گھر پر میزائل داغے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خرلاچی کے علاقے کچ خرم میں جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد علاقے سے دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں جب کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری ہیں۔

مشتبہ ڈرون حملہ پاک فوج کی جانب سے غیر ملکی یرغمالیوں کو دہشت گرد تنظیم کی حراست سے بحفاظت بازیاب کرانے کے چند روز بعد پیش آیا۔

ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملے کا ہدف حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ابوبکر تھا۔



متعللقہ خبریں