ماسٹر آف کیک استنبول 2018 فیسٹیول شروع ہو گیا

فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ ڈینئیل ڈیگز نے ترکی کی معروف شیف طوبی گیچ کیل  کے ساتھ مل کر خصوصی کیک شو پیش کیا

ماسٹر آف کیک استنبول 2018 فیسٹیول شروع ہو گیا

ماسٹر آف کیک استنبول 2018 فیسٹیول شروع ہو گیا ہے۔

ماسٹر آف کیک استنبول 2018 فیسٹیول کے  وسیلے سے ترکی بھر سے اور بیرونی ممالک سے کیک پیسٹری کے شعبے  کے انٹرپرائزر، گھریلو خواتین اور کیک کے شعبے سے منسلک  پیشہ ور ایک جگہ جمع ہوئے اور اس اجتماع کے نتیجے میں رنگا رنگ مناظر سامنے آ رہے ہیں۔

فیسٹیول میں کیک بنانے کے ماہر شیف بلا معاوضہ تربیتی و تعلیمی فیکٹریوں  کا انعقاد کریں گے جس میں 500 کے قریب کیک بنانے کے ماہر شیف شرکت کر رہے ہیں۔

فیسٹیول میں کیک  کا دلدادہ  اور اپنے پیشے میں نئے رنگوں کا اضافہ کرنے کا خواہش مند ہر شخص شرکت کر سکتا ہے۔

فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ ڈینئیل ڈیگز نے ترکی کی معروف شیف طوبی گیچ کیل  کے ساتھ مل کر خصوصی کیک شو پیش کیا۔

دونوں مشہور شیفوں نے ایک مخصوص جگہ پر ایک دیو ہیکل پلیٹ فورم پر  دیو ہیکل کیک بنائے ۔

ترکی کے قومی شیفوں میں سے ابرو سواش اور نیل آئی بیکتاش ماعرالی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کل شروع ہونے والا فیسٹیول آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں