اٹلی میں مالٹوں کی جنگ

فیسٹیول میں جمع ہزاروں افراد نے ازمنہ وسطی کے لباس زیب تن کر رکھے تھے اور وہ مالٹوں سے بھری گھوڑا گاڑیوں پر سوار تھے

اٹلی میں مالٹوں کی جنگ

اٹلی میں منعقدہ روایتی "مالٹوں کی جنگ"  کے فیسٹیول میں 180 افراد معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

ملک کے شمالی علاقے ٹورینو کے جوار میں واقع شہر ایوریا  کے اسکوئر میں جمع ہزاروں افراد نے ازمنہ وسطی کے لباس زیب تن کر رکھے تھے اور  وہ مالٹوں سے بھری گھوڑا گاڑیوں پر سوار تھے۔

تین روزہ میلے کے پہلے دن ہزاروں مالٹے ایک دوسرے کی طرف اچھالے گئے۔

میلے  کو صرف دیکھنے کے خواہش مندوں نے سرخ ہیٹ پہن رکھا تھا اور اس نشانی کی وجہ سے ہی وہ مالٹوں کی یلغار سے محفوظ رہ سکے۔

عوام کے عقیدے کے مطابق "مالٹوں کی جنگ" کی روایت کا آغاز  ازمنہ وسطی میں ایک وڈیرے کے خلاف عوامی بغاوت  سے ہوا۔



متعللقہ خبریں