وارنا فلم فیسٹیول میں ترکی ہلال احمرکی دستاویزی فلموں کے لئے ایوارڈ

انسانی بحرانوں کے خلاف جدوجہد کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ دینا نہایت ضروری ہے: کرم کنک

وارنا فلم فیسٹیول میں ترکی ہلال احمرکی دستاویزی فلموں کے لئے ایوارڈ

ترکی ہلال احمر کے شام میں انسانی امدادی آپریشن کے دائرہ کار میں تیار کردہ دستاویزی فلموں نے 'وارنا' فلم فیسٹیول میں IFRC خصوصی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

بلغاریہ میں وارنا فیسٹیول ویلیج  میں بلغارین ہلال احمر کی طرف سے رواں سال میں 17 ویں دفعہ  منعقدہ فیسٹیول میں طویل دورانیے کی فلم ، مختصر دورانیے کی فلم، دستاویزی فلم اور  ریڈ کراس فلموں کی کیٹیگریوں میں  200 سے زائد فلموں نے مقابلہ کیا۔

فیسٹیول کا موضوع جنگیں اور جھڑپیں تھیں اور اس کی جیوری میں ترک ہدایتکار ارمغان پیک کھایا، اطالوی ہدایتکار بیپے جینو ، بلغاریہ طب یونیورسٹی  کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر امینوئل موتافووا، اداکارہ یانا مورینووا اور ماسکو سینما اکیڈمی کے سربراہ پاول واسیو شامل تھے۔

موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں ترکی ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر کرم کنک  دنیا کے  ایک بڑے جغرافیے میں جنگوں اور مہاجرت کی وجہ سے درپیش انسانی المیے کا ذکر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ انسانی بحرانوں کے خلاف جدوجہد کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ دینا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

علاوہ ازیں فیسٹیول میں جیوری رکن ہدایتکار ارمغان پیک کھایا  کی دستاویزی فلم "باورچی خانہ" کا پریمئیر بھی کیا گیا۔

دستاویزی فلم "باورچی خانہ" میں ترکی  میں مہاجر عورتوں کی کہانیوں کو بیان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں