میڈیا کا ڈاوس بننے کے راستے پر گامزن "ٹی آر ٹی ورلڈ فورم" کا آغاز ہو رہا ہے

فورم میں مختلف ممالک سے تقریباً 400 سیاست دان، کاروبار حضرات ، ماہرین تعلیم، ایکٹیوسٹ اور صحافی شرکت کر رہے ہیں

میڈیا کا ڈاوس بننے کے راستے پر گامزن "ٹی آر ٹی ورلڈ فورم" کا آغاز ہو رہا ہے

میڈیا کے ڈاوس بننے کا راستے پر گامزن "ٹی آر ٹی ورلڈ فورم" کا آغاز ہو رہا ہے۔

ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن TRT کے انگریزی نشریات دینے والے چینل اور انٹرنیٹ سائٹ ٹی آر ٹی  ورلڈ  TRT World کے زیر انتظام ٹی آر ٹی ورلڈ فورم، پیچیدہ سیاسی، ثقافتی ، اقتصادی اور سماجی مسائل کے حل کی تلاش  کے لئے  رواں سال پہلی دفعہ منعقد ہو رہا ہے ۔

فورم میں مختلف ممالک سے تقریباً 400 سیاست دان، کاروبار حضرات ، ماہرین تعلیم، ایکٹیوسٹ اور صحافی شرکت کر رہے ہیں۔

فورم 2 دن  تک جاری رہے گا اور صدر رجب طیب ایردوان اس کے اعزازی مہمان ہوں گے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ  فورم کے مقررین میں ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزداع، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، اسپین کے سابق وزیر اعظم جوز لوئیس راڈریگرز زاپاتیرو، امریکی مسلمان میلکم ایکس کی ایکٹیوسٹ بیٹی الیاسا شاہباز، جنوبی افریقہ کے وزیر ترقی باتھابائل اولیو ڈلامینی، ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرین اور RUSI کے ڈائریکٹر جنرل کارین وون ہیپل جیسے اہم نام شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق 18  سے 19 اکتوبر کی تاریخوں میں متوقع ٹی آر ٹی ورلڈ فورم، میڈیا کا ،ڈاوس  بنے گا۔

فورم ترکی کے، عالمی مسائل کے حل کے لئے  نقطہ نظر  کی تشکیل کے، مشن میں کردار ادا کرے گا اور اجلاس میں دئیے گئے  پیغامات عالمی رائے عامہ  کی  نگاہ  میں رہیں  گے۔  

انسانی بحرانوں  سے متعلق شعور  پیدا کرنے کے لئے ٹی آر ٹی ورلڈ  کی طرف سے  شروع کیا گیا "ٹی آر ٹی ورلڈ سٹیزن" پروجیکٹ   18 اکتوبر کی شام  متوقع پروگرام میں متعارف کروایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں