اقتصادیات کا نوبل انعام،امریکی ماہر معاشیات کے نام

امریکی رچرڈ -ایچ -تھیلر نے معاشیاتی سائنس کا 2017ء کا نوبل انعام جیت لیا ہے جن کو معاشی فکر سے متعلق اُن کے کارناموں پر اس کا مستحق قرار دیا گیا ہے

اقتصادیات کا نوبل انعام،امریکی ماہر معاشیات کے نام
نوبل انعام ماہر معاشیات کے نام
نوبل انعام ماہر معاشیات کے نام

نوبل انعام ،ماہر معاشیات کے نام

امریکی رچرڈ -ایچ -تھیلر نے معاشیاتی سائنس کا 2017ء کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔

انعام دینے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ تھیلر کو معاشی فکر سے متعلق اُن کے کارناموں پر یہ انعام  دیا گیا ہے۔

نوبل اکیڈمی  نے کہا ہے کہ عام معقولیت، سماجی ترجیحات اور ضبط نفس کی خاصیت کی عدم موجودگی کے مضمرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تھیلر نے ثابت کیا ہے کہ  انسان کی ذاتی خصلتیں، فیصلوں اور ساتھ ہی ساتھ منڈی کے اتار چڑھاو  پر کس طرح باضابطہ طور پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

تھیلر نے ذہنی معیشت کا نظریہ پیش کیا ہےجس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ لوگ اپنے ذہن میں مختلف کھاتے تشکیل دے کر مالیاتی فیصلہ سازی کو کس قدر آسان بنا سکتے ہیں، جس سے ہر فرد کے حساب کتاب کی نوعیت کے فیصلے کا اثر محدود ہوتا ہےجو مجموعی نتائج پر اثرانداز نہیں ہوتا۔

اس ایوارڈ کا گزشتہ  پیر کے روز اعلان کیا تھا جس کے ساتھ 11 لاکھ ڈالر کی رقم  بھی دی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں