بحیرہ روم پر پرواز کے دوران روسی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیا

روسی  وزارت دفاع    کےمطابق ،  ایک  روسی آئی ایل ۔20 قسم کا فوجی طیارہ بحیرہ روم  پر پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا جس میں 14 فوجی بھی سوار تھے

بحیرہ روم پر پرواز کے دوران  روسی طیارہ اچانک لاپتہ ہوگیا

روسی  وزارت دفاع    کےمطابق ،  ایک  روسی آئی ایل ۔20 قسم کا فوجی طیارہ بحیرہ روم  پر پرواز کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا   ۔

 خبر کے مطابق  طیارے میں 14 فوجی بھی سوار تھے جو کہ  شام میں موجود روسی فوجی اڈے پر پہنچنے سے قبل   ہی اچانک ریڈار سے غائب ہوگیا ۔

  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  یہ طیارہ  اس وقت غائب ہوا جب علاقے میں  اسرائیلی فضائیہ کے 4 ایف سولہ طیارے شامی شہر لازکیہ پر  بمباری کر رہے تھےجبکہ  دوسری جانب  بحیرہ روم میں موجود ایک فرانسیسی فریگیٹ  بھی  اِسی علاقے پر    میزائل داغ رہا تھا ۔

 فی الوقت اس  روسی طیارے کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع نہیں ہے ۔



متعللقہ خبریں