فرانس کی پولیس سعودی شاہ سلمان کی بیٹی کو تلاش کر رہی ہے،وارنٹ جاری

فرانس کے ہفتہ وار میگزین لی پوائنٹ کے مطابق، شہزادی حسا  بنت سلمان کے وارنٹ 2016 میں ملازم کو مار پیٹ کے واقعے پر جاری کیے گئے ہیں

فرانس کی پولیس سعودی شاہ سلمان کی بیٹی کو تلاش کر رہی ہے،وارنٹ جاری

فرانسیسی عدالت نے  سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ذرائع کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہےتاہم۔ دو سال قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان کی بیٹی کے وارنٹ کی خبر جاری کرنے والے فرانس کے ہفتہ وار میگزین لی پوائنٹ کے مطابق، شہزادی حسا  بنت سلمان کے وارنٹ 2016 میں ملازم کو مار پیٹ کے واقعے پر جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ شہزادی حسا بنت سلمان کے محافظ کو 2016 میں ملازم کو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

فرانس میں آرک ڈی ٹرمف کے قریب ایوینیو فورک کے فلیٹ میں پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد شہزادی حسا نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں