بدعنوانی کے الزامات کے سبب جنوبی افریقی صدر کو عہدے سے ہٹانے کا دعوی

دعوی کیا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں حکمران جماعت افریقی  قومی  کانگریس نے  صدر جیکب زوما کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے

بدعنوانی کے الزامات کے سبب جنوبی افریقی صدر کو عہدے سے ہٹانے کا دعوی

جنوبی افریقہ میں حکمران جماعت افریقی  قومی  کانگریس نے  صدر جیکب زوما کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بات پارٹی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے بتائی گئی ہے جن کے مطابق حکمران جماعت کی اعلی  کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں13 گھنٹے تک مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ صدر زوما کو سربراہ مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے۔

 زوما کی صدارتی منصب سے ممکنہ برطرفی کے لیے پارلیمان کے دو تہائی ارکان کی تائید لازمی ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ  زوما کے عہدے کی  مہلت2019 کے وسط میں ختم ہونا ہےمگر صدر کو  کافی عرصے سے اپنے خلاف بدعنوانی کے کئی بڑے الزامات کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں