ٹرمپ نے مجھے پوری دنیا میں مشہور کر دیا ہے: صدر نکولس مادورو

ٹرمپ نے مجھے دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے ۔ وہ جب بھی میرے بارے میں کچھ کہتے ہیں لوگ مجھے پہلے سے زیادہ پسند کرنے لگ جاتے ہیں: مادورو

ٹرمپ نے مجھے پوری دنیا میں مشہور کر دیا ہے: صدر نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے انہیں مستقل تنقید کا نشانہ بنانے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ٹرمپ نے مجھے پوری دنیا میں مشہور کر دیا ہے"۔

مادورو نے کہا  ہے کہ "اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں بعض کام درست شکل میں کر رہا ہوں"۔

مادورو نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل  کے ہفتہ وار پروگرام میں  ٹرمپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ "ٹرمپ نے مجھے دنیا بھر میں مشہور کر دیا ہے ۔ وہ جب بھی میرے بارے میں کچھ کہتے ہیں لوگ مجھے پہلے سے زیادہ پسند کرنے لگ جاتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا ہر روز میرے بارے میں بات کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔

مادورو نے کہا کہ ٹرمپ ایک تواتر سے انہیں اور سوشلسٹ پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وینزویلا کے حزب اختلاف کے لیڈر کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے مادورو حکومت کے لئے ڈکٹیٹر  کے الفاظ استعمال کئے تھے اور دعوی کیا تھا کہ مادورو نے ملک میں  جمہوریت کو  دبا ڈالا ہے۔

تاہم مادورو نے دعوی کیا تھا کہ واشنگٹن انتظامیہ وینزویلا کے داخلہ معاملات میں مداخلت کر کے حکومت تبدیل کرنا چاہتی ہے۔



متعللقہ خبریں