خبریں TRT

TRT خبریں

اہداف :

TRT NEWS کا عوام کو ملک اور دنیا کی اقتصادی صورتِ حال،سایئنس،ٹیکنیک، فن اور ثقافت کی سرگرمیوں سے متعلق مسلسل،درست، جلد اور قابلِ قدر تعداد میں خبریں فراہم کرنا،
حصہ دار جمہوریت اور قانون کی حاکمیت کی مناسبت کے طور پرعوام کا صحیح معلومات کو حاصل کرنے، بہترین اور آزادی کے ساتھ اس تک پہنچنے اور ایک جمہوری معاشرے کی اکثریت پر زور دینا،
بحث و مباحثہ اور مختلف نظریات کے اظہار کے امکان کو پیدا کرنے والے موضوعات میں مختلف نوعیت کے تبصروں پر مبنی مسائل سے معاشرے کو آگاہ کرنے میں مددگار ثابت ہونے کا ہدف شامل ہے۔
 

نیوز کاسٹنگ کے اصول:

  • خبر اور واقعات کو جلد اور درست طور پر دینے اور ضرورت پرنے پر اہم ہونے والی اندرونی اور ترکی سے متعلقہ بیرونی واقعات کے موضوعات پر ماہر فرد یا افراد کے تبصروں کا موقع فراہم کرنا
  •  جمہوریہ ترکی کی قومی سالمیت اور انصاف کے تقاضوں کے دائرے کار میں انسانی حقوق کا احترام،جمہوری،سیکولر اور ایک سماجی ریاست کے مقصد کو تقویت دینے والے نظریات کو جگہ دینا ۔
  • ترکی میں ترک ریاست اور معاشروں مین دنیا کے میدان میں رونما ہونے والے واقعات کو نیوز بلیٹینز میں جدید نشریاتی مفاہمت کے دائرے کار میں غیر جانبدارانہ طور پر جگہ دینا، اہم واقعات سے بھرپور پروگراموں کو تیار کرنا اور معاشرے کو غلط راہ پر لے جانے اور اکسانے والی خبروں کو خبر پروگراموں کو جگہ نہ دینا شامل ۔
  • نیوز بلیٹین اور نیوز پروگراموں کو قانون کے دائرے کارمیں آئینی محکمے اور اداروں کے مابین امتیاز نہ رکھتے ہوئے غیر جانبدار،درست اور سبک رفتار اصولوں سے مطابقت رکھتے ہوئے اور امکانات کو برئے کار لاتے ہوئے ریڈیو کے لیے الگ اور ٹیلیویژن کے لیے الگ پروگراموں کا تیار کرنا۔
    5۔ ریاست کی سیاسی،اقتصادی اور معاشرتی تقاضوں کے لاگو کرنے کے موضوع پر شہریوں کے نظریات کی عکاسی کو توجہ دینے کے اطلاق کو جگہ دینا۔
  • عالمی خبر ایجینسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے بیرونی ذرائع سے حاصل کردہ خبروں کو مقامی خبر ایجینسیوں اور TRT کے اپنے ذرائع سے مطابقت پیدا کرنا اور خبروں کو ایجینسیوں سے حاصل کردہ خبر کے طور پر نہیں بلکہ جدید نیوزکاسٹنگ کی ضرورت کے تحت چھان بین کرنے کے بعد پیش کرنا۔
  • TRT خبر بلیٹینز اور خبر پروگراموں میں ترکی کی اور دنیا کی مکمل دلچسپی کے حامل یا جدید انسانی معاشرے سے متعلق توجہ حاصل کرنے والے واقعات کاعوام میں غیرجانبدار طور پر عکاسی کرنا۔
  • تمام خبر بلیٹینز اور خبر پروگراموں میں نشریاتی وسیلے کی خصوصیات سے مطابقت رکھنے والے تاثراتی طریقوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نیوزبلیٹینز میں پہلے سے نشاندہی کردہ تاثرات کی جگہ رپورٹروں کے براہِ راست پیش کردہ واقعات کو ایک متحرک بہاو میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرناہے۔ٹیلیویژن کی تصویر،تاثر،گرافک اور اینیمیشن کو فوقیت دینا. موضوع سے غیر متعلقہ مناظر کو نہ پیش کرنا۔ ریکارڈ سے مناظر کو استعمال کرنے کی صورت میں ریکارڈڈ کی عبارت کو جگہ دینا۔
  •  خبروں میں تبصروں کو جگی دینا۔ نیوز بلیٹینز میں حالاور مستقبل میں عالمی تعلقات کو نقصان پہنچانے والے سیاسی اور نطریاتی تبصروں سے گریز کرنا،خبر اور تبصروں کے ذرائع کا حوالہ دینے کی طرف توجہ دینے۔
  • بہت کم افراد یا ایک چھوٹے علاقے میں سنگ بنیاد رکھنے ،افتتاہی تقریب کا انعقاد کرنے،اسناد کی تقسیم وغیرہ۔موضوعات پر مشتمل خبروں کوان میں دلچسپی کے عنصر کو پیدا کرنے والی اکثریتی شرح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کرنا۔ مبالغہ آمیز پروٹوکول نیوزکاسٹنگ کے معیار سے نہ گرانا۔
  • سیاسی خبروں اور خبر پروگراموں میں غیر جانبدار،درست اور عصر حاضر کے تقاضوں سے مطابقت پیدا کرنا۔سیاسی پارٹی کے بیانات کا خلاصہ پیش کرنے کی صورت میںمقصد اور اس کے نچوڑ اور مقصد کے مد ِنظر رکھنا ۔
  • یک طرفہ اور جانبدار نشریات نہ کرنا۔ ایک سیاسی پارٹی کے گروپ۔ مفاد پرست حلقوں مذہبی یا فکری مفادات کا آلہ کار نہ بننا۔ عدالت کے فیصلے کے بغیر کسی کو مجرم کے طور پر تشہیر نہ کرنا اور نہ ہی اس کا اعلان کرنا۔
  • سیاسی،اقتصادی اور سماجی اصولوں کے نفاذ کے معاملے میں عوام کے ردِ عمل کے تعین اور اسکی عوام میں عکاسی کے لیے کام کرنا،انٹرویو،فورم،پینل وغیرہ کے انتظامات کرنا۔
http://trt.net.tr/Haber/HaberAna.aspx